کینیڈا نے امریکی مسافروں کے لیے سرحد کھول دی


کینیڈا نے امریکی شہریوں پر کورونا وائرس کے باعث ملک میں داخلے پرعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرحد پار سے امریکہ کے شہری اشیا خریدنے، چھٹیاں گزارنے یا سیر و تفریح کے لئے اب کینیڈا میں داخل ہو سکتے ہیں۔

کینیڈا جانے والے تمام امریکی شہریوں کے لیے کرونا ویکیسین لگوانے اور سفر سے تین روز قبل کرونا کا منفی ٹیسٹ ہونے کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہو گی۔

دوسری جانب امریکہ نے ابھی تک کینیڈا کے شہریوں پر لگائی جانے والی سفری پابندیاں نہیں اٹھائیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

امریکہ سے کینیڈا جانے والے مسافروں کو ‘آرائیو کین’ نامی ایپ پر ایک تفصیلی درخواست بھرنا ہو گی۔ لیکن امریکی مسافروں کے رجسٹر کیے جانے کے باوجود کینیڈا کی بارڈر سروسز ایجنسی کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ سفر کی بحالی کے آغاز میں کتنے امریکی بارڈر پار کرسکیں گے۔

امریکہ اور کینیڈا کے بارڈر کو غیرضروری سفر کے لیے گزشتہ سال مارچ میں بند کر دیا گیا تھا، تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے لیے غیر ضروری سفر پر عائد پابندی 21 اگست تک جاری رکھے گا۔ امریکہ نے میکسیکو کے ساتھ بارڈر پر بھی اسی طرح پابندی برقرار رکھی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں