ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں فائرنگ کا واقعہ کلاچی موڑ درابن روڈ پر پیش آیا۔ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی جانب سے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار حسب معمول بلوچستان سے خیبر پختونخوا آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
کسٹم کے دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی وقاص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم اب تک کوئی گرفتار عمل میں نہ آ سکی۔