وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں قتل، عینی شاہد کا بیان آ گیا

مبشر کھوکھر قتل کیس میں دوسرے ملزم کے انکشافات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل سے متعلق عینی شاہد کا بیان آ گیا۔

ذرائع کے مطابق عینی شاہد نے واقعے سے متعلق بتایا کہ وزیراعلیٰ  کی گاڑی کے گزرنے کے ساتھ ہی فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے وقت پولیس کھڑی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی بندہ تھا جسے فوری طور پر پولیس نے پکڑ لیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں صوبائی وزیر اسدکھوکھر اور ان کے دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی گئی۔ ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر کا بھائی قتل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسدکھوکھر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی واپسی پر ملزموں نے اسد کھوکھر اور ان کے بھائیوں پر فائر کھول دیا۔ تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کو الوداع کر رہے تھے۔

حملہ آور گیٹ کے قریب گھات لگائے بیٹھا تھا جس نے اچانک فائر کھول دیا۔

وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی اسکواڈ نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ اسد کھوکھر کی پرانی خاندانی دشمنی چلی آ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں