اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی فائرنگ سے 9 سالہ بچی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 5 افراد قتل

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام کے سیکٹر جی 8/4 میں  پیش آیا ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ادارے کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے جاں بحق ہونے والی بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق امدادی ادارے کے رضاکاروں نے زخمی خاتون کو علاج معالجے کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں جب کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیوں پیش آیا؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اس کے بعد کچھ کہنا ممکن ہو گا۔

اسلام آباد میں مبینہ قتل کی ایک اور واردات

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کچھ دیر قبل شب شہدا کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے۔


متعلقہ خبریں