اسلام آباد،پشاور، کوہاٹ سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلہ

earthquake

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے  کا مرکز کوہ ہندوکش  میں افغانستان  ریجن تھا۔ زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں