عالمی اداروں نے بھی بھارتی سازشوں کو بےنقاب کیا، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے بھی بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اہم کردار دا کیا۔ موٹروے پولیس کے 83 افسران اور جوان شہید ہوئے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کا کردار قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت سمیت معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور ڈس انفولیب رپورٹ سے واضح ہوا پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے جبکہ عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھی بھارت کی سازشوں کو بےنقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، شہباز شریف

مراد سعید نے کہا کہ ہم نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو گرفتار کیا۔ بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن بھارت کے 40 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔


متعلقہ خبریں