ٹوکیو اولمپکس، ناروے کے کھلاڑی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ٹوکیو اولمپکس، ناروے کے کھلاڑی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ٹوکیو اولمپکس میں ناروے کے کارسٹن وارہولم نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کے 400 میٹر ریس کے عالمی چیمپیئن کارسٹن وار ہولم نے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد خوشی میں اپنی شرٹ پھاڑ دی۔

کارسٹن وارہولم نے 400 میٹر کی دوڑ 45.94 سیکنڈز میں مکمل کر نے کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے اور اپنا ہی بنایا ہوا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

امریکہ کے رائے بینجمن نے نائیکی کے سپرشوز پہن رکھے تھے ان جوتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جوتوں کی وجہ سے ایتھلٹس کی 10 فیصد کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔

کارسٹن وارہولم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقابلہ جیت لیا اور کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے جوتوں کی تعریف کی۔

ناروے کے کھلاڑی کارسٹن وارہولم نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نائیک کی اسپائیک ٹیکنالوجی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امریکی کھلاڑی نے سپر شوز پہن رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں استعمال ہونے والے سپر شوز سخت تنقید کی زد میں ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ ٹیکنیکلی طور پر ایسے بنائے گئے ہیں جو ایتھلیٹس کی صلاحیت کو بڑھا دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں