امریکہ: پینٹاگون کے قریب فائرنگ، ایک افسر ہلاک، 3 زخمی

امریکہ: پینٹاگون کے قریب فائرنگ، ایک افسر ہلاک، 3 زخمی

ورجینیا: امریکہ کے فوجی مرکز پینٹاگون میں میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکہ: ٹیکساس، شاپنگ مال کے باہر اندھا دھند فائرنگ، 3ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں منگل کی صبح پینٹاگون کے داخلی راستے پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے بعد امریکی فوجی ہیڈ کوارٹرز میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا جسے تقریباً تین گھنٹے بعد ختم کیا گیا تاہم قرب و جوار میں نقل و حرکت پر تاحال پابندی عائد ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے آرلنگٹن کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک پولیس افسر ہلاک اور کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر سے متصل میٹرو بس اسٹیشن میں پیش آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جائے وقوع کے قریب موجود ان کے نمائندے نے متعدد فائروں کی آواز سنی جس کے بعد وقفہ آیا اور پھر مزید ایک فائر ہوا۔ ایک اور نمائندے نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے باقاعدہ شوٹر کہتے سنا گیا۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی سرگرمی کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا جسے تین گھنٹے بعد ختم کیا گیا۔

پولیس کی تفتیش کے باعث میٹرو کو بھی پینٹاگون سے نہ گزرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکہ: قاتل کی زہریلے ٹیکے کے بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کی درخواست

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی وائٹ ہاؤس میں صدرجوبائیڈن کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے۔


متعلقہ خبریں