وزیراعلیٰ بلوچستان پی سی بی پر پھر برہم

فائل فوٹو


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

جام کمال نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے ٹی20ویمن کرکٹ میں پی سی بی کی دلچسپی صفر ہے۔ چیئرمین پی سی بی اور قومی ویمن ٹیم کی سلیکٹر کو کوئٹہ میں ہوناچاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ٹی20 میں پی سی بی کی طرف سے دلچسپی نہ لینا اچھی بات نہیں۔

جام کمال نے کرکٹ لیگ کے افتتاح کے موقع پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ گراؤنڈ کو سنبھال نہیں سکتا تو صوبائی حکومت کو دے دے وہ خود دیکھ بھال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج تک کوئی بڑا ایونٹ نہیں کروایا اور نہ ہی پاکستان سپر لیگ کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے لیے اقدامات کیے۔‘

خیال رہے کہ کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 2021 کا آغاز 27 جولائی کو ہوا تھا اور اس کا فائنل میچ آج  خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان بگٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

یہ میچ بلوچستان حکومت اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے منعقد کیے جارہے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث گراؤنڈ میں شائقین کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کھلاڑیوں کو پابند کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں