پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
فیصل قریشی نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔ انہوں نے اسٹاگرام پر اسٹوری لگائی کہ’خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، احتیاط کریں اور ڈیلٹا ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔
اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ لگائی کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود وبا کا شکار ہو گئی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔