شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرپرسن کی تقرری میں پارلیمانی ضوابط اور روایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے دعویٰ کا جواب جمع کرا دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھیجے جانے والے خط میں کہی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار فوزیہ وقار نے 6 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں ںے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوزیہ وقار کو نفیسہ شاہ، عائشہ غوث پاشا، طاہرہ اورنگزیب، شاہدہ اختر علی، نزہت صادق اور عابدہ عظیم نے ووٹ دئیے۔

شہبازشریف ماضی بھلا کر آئیں تو دروازے کھلے ہیں، شیخ رشید

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لکھا ہے کہ حکومتی امیدوار کو پانچ ووٹ ملے لیکن کمیٹی کی سربراہ فلک ناز نے خلاف قانون اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

میاں شہباز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ چیئرپرسن اس وقت ووٹ ڈالنے کی مجاز ہیں جب دونوں امیدواروں کو یکساں ووٹ ملتے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جمہوری نظام میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں اور اقلیت کو مسلط نہیں کیا جاتا ہے۔

شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی تردید کر دی

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ فوزیہ وقارکوانتخاب میں اکثریت کے باوجود عہدے پرمقررنہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ طرزعمل غیرپارلیمانی ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں