کورونا کی چوتھی لہر،کاروبار 8 بجے بند، ان ڈور کھانوں پر پھرپابندی

یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کردی، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے زیادہ کورونا والے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

ہوشیار: کورونا، ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک قسم کا انکشاف

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈٓکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بندشیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان میں بھی پابندیاں لگیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہو گی اور ایک مرتبہ پھر ہفتے میں دو چھٹیاں دی جائیں گی تاہم انہوں ںے واضح کیا کہ چھٹیاں کس دن ہوں گی؟ اس کا فیصلہ صوبے ازخود کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی۔

کورونا سے مزید 40 مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8.61 ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی مسافروں کی تعداد 50 فیصد رکھنی ہو گی۔ انہوں ںے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ شب 8 بجے کردیے گئے ہیں جب کہ اس سے قبل اوقات کار شب 10 بجے تک تھے۔


متعلقہ خبریں