کراچی: 11 مزید ماس ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

کراچی: 11 مزید ماس ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے شہر قائد کے 6 اضلاع میں کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹرز کو نہ صرف ماس ویکسینیشن سینٹرز میں تبدیل کرنے اور مزید 11 سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کی شرح میں اضافہ

حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ ماس ویکسینیش سینٹرز پورے ہفتے میں 24 گھنٹے کام کریں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایکسپوسینٹر اور خالقدینا ہال میں ہجوم سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دونوں سینٹرز پر اتوار کے دن لوگوں کا بہت بڑی تعداد میں رش لگ گیا تھا۔

کورونا: ویکسین کی تیسری خوراک زیادہ مؤثر ثابت ہوئی، تحقیقی رپورٹ

 

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کراچی میں ماس ویکسینیشن سینٹرز ضلع شرقی میں ڈاؤ اوجھا اسپتال اور ضلع جنوبی میں خالقدینا ہال، جناح ہسپتال اور لیاری جنرل ہسپتال میں قائم کیے گئے ہیں۔

کورونا ویکسین کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہو جاتی ہے؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق ضلع وسطی میں چلڈرن اسپتال، سندھ گورنمنٹ (ایس جی) ہسپتال نیو کراچی، ایس جی اسپتال لیاقت آباد، ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، ضلع ملیر میں ایس جی اسپتال مراد میمن گوٹھ اور کورنگی میں ایس جی اسپتال سعود آباد میں دن رات عوام کی سہولت کے لیے کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں