زرافہ یا ڈائناسور، کتا ٹک ٹاک اسٹار بن گیا


سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے متعلق آپ نے سنا ہوگا، لیکن اب ٹک ٹاک اسٹارز کو ٹکر دینے برطانوی کتے کی انٹری ہوگئی، سفید رنگ کا یہ منفرد کتا اپنے 5 فٹ 7 انچ قد کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

کتے کی مالک نے ایرس نامی اپنے پالتو جانور کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوئے لمبے لمبے باڑ کو دیکھنے کی کوشش کررہا تھا، اس کی امید کے برعکس فوٹیج دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ اورایرس راتوں رات اسٹار بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرس نامی اس کتے کے ناقابل یقین قد کی بدولت ٹک ٹاک پر اب تک اسے 6 لاکھ سے زائد افراد فولو کر چکے ہیں۔

اونر نے بتایا کہ صارفین کی نشاندہی پر انہیں یہ خیال آیا کہ انہیں اب اپنے گھر کا دروازہ بڑا کرانا پڑے گا، کیونکہ ایرس اتنا بڑا ہو چکا ہے کہ اس سے باآسانی چھلانگ لگا کر باہر جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام سے لاکھوں ڈالر کمانے والے کتے

ایرس کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 1.8 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ 66 ہزار سے زائد افراد دلچسپ کمنٹس کر چکے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کتا نہیں بلکہ زرافہ یا ڈایناسور کی نسل کی مخلوق ہے۔

کچھ صارفین نے مالکان سے یہ بھی شکوہ کیا کہ ان کے کتے کی ہائیٹ ان سے بڑی ہے جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔

انسٹاگرام پر بھی کئی کتوں کا راج ہے، جو ایک تصویر شیئر کرنے کا1000 سے600 ڈالر وصول کرتے اور ان کے اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہیں۔


متعلقہ خبریں