سیالکوٹ: پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں تمام 165 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیرسرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے الزامات عائد کردیے
ہم نیوز کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 62 ہزار657 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 56 ہزار353 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 تھی۔ 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔