اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عطا تارڑ تین سال کی جیل کے بعد اچھا بچہ بن کر نکلے گا۔
پولیس پر حملہ کیا تو قانونی کارروائی کرتے ہوئے عطا تارڑ کو حراست میں لیا، شہباز گل
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انھیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کرے , امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد جیل سے اچھا بچہ بن کر نکلے گا https://t.co/HpQ7j2YQk4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2021
وفاقی وزیر نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں سمجھائیں کہ ہر وقت میک موہن نہ بنا کریں۔
عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی کچھ دیر قبل کہا تھا کہ آئی جی پنجاب نے انہیں بتایا ہے کہ ن لیگ نے پولیس پر حملہ کیا تو قانونی کارروائی کرتے ہوئے عطا تارڑ کو حراست میں لیا گیا ہے۔