جعلی راجکماری اور اس کی کنیزیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہیں، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری اور اس کی کنیزیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور شور مطلب اپوزیشن کو آزاد کشمیر انتخابات میں اپنی شکست نظر آنا ہے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن آپ کا لگایا اور وزیر اعظم آپ کی جماعت کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 187 بلین روپے آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہو چکا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی بجٹ صرف 28 ارب روپے ہے۔ گلگت بلتستان کی طرح آزاد و جموں کشمیر میں بھی اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل فارورڈ کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہاری کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نےسی پیک پرکام بند کر دیا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اگر کشمیر کے انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹرکی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے تھے۔


متعلقہ خبریں