ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کے بانی و دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس خلا کی سیر مکمل کر کے واپس زمین پر آ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اس تاریخی سفر پر اپنے بھائی اور دیگر 3 شہریوں کے ساتھ روانہ ہوئے۔
انہوں نے یہ سفر ایمازون ہی کی زیر ملکیت ایرو اسپیس کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے تیار کردہ خلائی جہاز ’نیو شیپرڈ‘ میں کیا۔
جیف بیزوس کیساتھ خلائی سفر، خالی سیٹ 4 ارب روپے سے زائد میں فروخت
رپورٹ کے مطابق خلائی کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے واپس زمین پر آیا جسے ٹیکساس کےصحرا سےلانچ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق خلائی سفر صرف 10 منٹ اور 10 سیکنڈز پر مشتمل تھا جس میں چار خلابازوں نے خلائی جہاز میں موجود بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے خلا اور زمین کا خوبصورت نظارہ کیا۔
واضح رہے کہ خلائی سیاحت میں جیف بیزوس کے اس اقدام کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔