اسلام آباد میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے امن کانفرنس ملتوی ہونے تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک شیڈول تھی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔
The Afghan Peace Conference scheduled in Islamabad from 17-19 July has been postponed. New dates will be worked out after Eid @ForeignOfficePk @PakinAfg
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) July 16, 2021
افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اعلیٰ افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید پیدا ہوگی۔