میسی کے نجی طیارے میں بم کی اطلاع

میسی کے نجی طیارے میں بم کی اطلاع

بیونس آئرس: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعویٰ کر دیا۔

بم کی اطلاع پر میسی کا طیارہ ائرپورٹ پر روک لیا گیا تاہم سیکیورٹی حکام کی طرف سے طیارہ کلیئر قرار دینے کے بعد میسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ واقعے کی وجہ سے ائرپورٹ پر طیاروں کی لائنیں لگ گئیں تھیں۔

اس سے قبل بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی کے بارسلونا سے نئے معاہتے میں ان کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی انوکھے انداز میں شادی ہال میں انٹری، مقدمہ درج

لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان نیا معاہدہ سامنے آ گیا جس میں میسی کی تنخواہ کم کر دی گئی اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40 کروڑ کے بجائے 20 کروڑ ماہانہ لیں گے۔

نئے معاہدے کے مطابق میسی بارسلونا سے مزید 5 سال کھیلیں گے اور لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں