امریکہ کا افغان ترجمانوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا افغان ترجمانوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ نے افغان ترجمانوں کو افغانستان سے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی  پیش قدمی کے پیش نظر افغان ترجمانوں کو اہل خانہ سمیت افغانستان سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکہ کے مطابق امریکہ اور نیٹو کی مدد کرنے والے  ہزاروں  ترجمانوں کو امریکہ یا کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے گا۔ افغان ترجمانوں کو جولائی کے آخر تک ملک سے باہر نکالا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی ترجمان افغان ترجمان بہادر لوگ ہیں اور انہوں نے خطرات کے باوجود امریکی کا ساتھ دیا ہمیں ان کے کردار کو پہچاننا اور ان کی قدر کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ سے تقریبا 2 ہزار 500 افراد کا انخلا ہو گا جن کے ویزے بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ جنہیں امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں فوجی سہولیات کے ساتھ رکھا جائے گا۔

خصوصی تارکین وطن ویزا پروگرام کی سہولت ان لوگوں کو میسر ہے جنہوں نے سال 2001 کی افغان جنگ میں امریکی حکومت یا امریکی فوج کا ساتھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر دے رکھی ہے تاہم اس سے قبل ہی 80 فیصد امریکی فوج افغانستان چھوڑ چکی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی بڑی تیزی سے جاری ہے ملک کے 90 فیصد حصے پر طالبان اپنا قبضہ قائم کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں