کورونا: سندھ میں اسکولز، انڈور ڈائننگ، پارکس، سنیما بند کرنے کا فیصلہ


کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے باعث کراچی سمیت سندھ بھرمیں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈور ڈائننگ جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھرجھیل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سینما، انڈور جمز اور کھیل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پہلی سے آٹھویں کلاسز تک سرکاری اسکولز جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نویں کلاس اور اس سے اوپر کے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آبادی کے لحاظ کے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ  میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کو سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بتایا کہ اس وقت 837 کورونا مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کراچی شرقی میں کورونا وائرس کے 21 فیصد، جنوبی 15 ، وسطی 12 اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ: مسافروں کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا کی برطانوی قسم کے 92، ساوَتھ افریکا کے 162، برازیلین کے 29 اور بھارتی ویرینٹ کے 66 کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ پی ون 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیسز ظاہر ہواہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ 5 فیصد سے کورونا کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔ کورونا کی وجہ سے کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مختلف قسم کے 356 کیسز 12 جولائی تک ظاہر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں