کراچی ائرپورٹ سے کورونا کا مریض فرار


کراچی: کراچی ائرپورٹ ہوٹل سے کورونا مثبت کا مریض فرار ہو گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کورونا کا مریض بیرون ملک سے 6 جولائی کو ترکش ائرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا تھا جسے کورونا مثبت ہونے پر ائرپورٹ ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ مریض 10 جولائی کو ہوٹل سے فرار ہو گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مزید تشخیص نہ ہونے کے باعث بھارتی ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنا شروع ہو گئی ہے اور ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق

حکومت کی جانب سے عیدالضیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں