امتحانات نہ لیے تو جو بچے پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیاری چھوڑ دینگے، شفقت محمود

امتحانات نہ لیے تو جو بچے پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیاری چھوڑ دینگے، شفقت محمود

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانات نہيں لیں گے تو جو بچے پڑھ رہے ہيں وہ بھی تیاری چھوڑ دیں گے۔

اسکولوں کی بندش، پوری نسل کی تباہی کا خطرہ ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سستی شہرت کے لیے مطالبہ کیا گیا کہ امتحانات ملتوی کردیے جائيں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق تعلیم سے متعلق صوبوں کواحکامات نہيں دے سکتا ہے۔

ن لیگ کا میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افسوس اپوزیشن نے جانتے بوجھتے بچوں کے مستقبل پر سیاست کی۔ انہوں ںے کہا کہ متفقہ فیصلوں کے خلاف سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں