مودی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزیر معزول


بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی نئی تشکیل شدہ کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے اور آج سے ذمہ داری سنبھالے گی۔

نئی کابینہ میں امیت شاہ کو وزارت نیو کارپوریشن جبکہ مانسوکھ منڈاویوا کو وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاس ہی ہوگی۔

بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سربانند سونووال ، نارائن رنے اور جیوتیراڈتیہ سنڈیا کو کابینہ کے وزرا کے طور پر شامل کر لیا  جبکہ 12 سے زیادہ وزرا کو معزول کردیا ہے۔

وزیر برائے صحت ہرش وردھن ، وزیر برائے انفارمیشن اینڈ  ٹیکنالوجی، وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد، وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ پرکاش جاوڈیکرسمیت متعدد وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں کچھ نئے چہروں سمیت 15 کابینہ کے وزراء نے حلف اٹھایا۔

مودی کی حکومت میں  مجموعی 53 مرکزی وزارتیں ہیں جو کہ30 وزارتوں کے ماتحت ہونگی جبکہ دو خود مختار ہوں گی۔

جن وزارتوں کے مقاصد ایک جیسے ہیں ان کے لیے ایک ہی وزر رکھا جائے گا۔ جیسا کہ وزارت برائے صحت اور وزارت برائے کیمیکل اور فرٹیلائزر ایک ہی وزیر کے پاس ہوں گی۔

کابینہ میں ان تبدیلیوں کو کانگریس نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل کانگریس نے کہا کہ یہ مرکزی کابینہ کی توسیع نہیں، بلکہ اقتدار کے بھوک کی ’توسیع‘ ہے۔  اگر کارکردگی کو بنیاد بنایا جائے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کئی وزرا کو عہدوں سے معزول کردیناچاہئے۔

 


متعلقہ خبریں