جیف بیزوس تاریخ کا امیر ترین شخص قرار

فائل فوٹو


جیف بیزوس 211 بیلن ڈالرز ملکیت کے ساتھ تاریخ کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں۔ بلوملبرگ  کی رپورٹ کے مطابق بیزوس کی کل مالیت 8.4 بلین ڈالرز ہے۔

بیزوس کے پاس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریدوفروخت کی ویب سائٹ ایمازون کے تقریبا ذاتی 51 ملین شیئرز  ہیں۔ انہوں نے 2012 میں سب سے زیادہ ملکیت رکھنے والا شخص کا ریکاڈ توڑ دیا ہے۔

سابق ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس پہلے ہی دنیا کے  ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل  تھے مگر اب ان کا شمار  تاریخ کے سب سے امیر افراد میں ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیف بیزوس نے ایمازون سے استعفیٰ دے دیا

گزشتہ سال 31 ویں نمبر پر موجود ایلون مسک 2021 میں 151 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ برنرٹ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 124 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ 493 افراد پہلی بار ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل ہوئے جس میں جیف بیزوس تاریخ کے سب سے زیادہ مالکیت رکھنے والے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

اس وقت بیزوس کی ذاتی مالیت 211 بلین ڈالر ہے۔ حال ہی میں بیزوس نے ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں