دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والا نوجوان


بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں اہک نوجوان کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی ہے اور وہ اپنی زبان سے تصویر اور پینٹنگ بھی بنا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پروین انجینرئنگ کا طالب علم ہے اور وہ اپنی لمبی زبان کا استعمال کرنا بھی خوب جانتا ہے۔

اس وقت دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ امریکہ کے ایک شخص کے پاس ہے جس کی زبان کی لمبائی 10.1 سینٹی میٹر ہے۔

اس لحاظ سے پروین دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ رکھنے کا حقدار بن گیا ہے۔

دنیا میں سب سے لمبی پلکوں کا نیا ریکارڈ

دوسری جانب تامل ناڈو کے باشندوں نے اپنی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ پروین کا نام جلد از جلد گینیز بک آف ریکارڈ میں درج کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق پروین اپنی زبان کو کمال مہارت سے لکھنے اور تصویر بنانے کے کام بھی لاتا ہے جس کے لیے اس نے ایک چمڑے کا دستانہ بھی بنا رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں