ترکی کیساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی نے پاکستانیوں کیلئے 14دن کے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دیدی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر فوجی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور تربیتی، انسداد دہشتگردی امور میں تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل امت نےعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔

ترک بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں