افغان فورسز کا طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان

کابل: افغان فورسز کا مختلف شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

کابل: افغان فورسز نے طالبان کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

قندھار: دھماکہ، گورنر کے سیکریٹری اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پتیکیا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید پیش قدمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فورسز نے 9 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے بعد 224 طالبان کو ہلاک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

افغانستان: قبضے اور پر تشدد حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو فضائی حملوں کیلیے تیار رہیں، جنرل ملر

افغانستان کی وزارتِ دفاع نے کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری مسلح جتھے کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے افغان فورسز طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ یہ اعلان اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہرفیض آبادمیں فورسز آپریشن کی بھرپور تیاری کے ساتھ پہنچ گئی ہیں جو طالبان کو زیر کر کے دوبارہ حکومتی کنٹرول کو علاقے پر بحال کروائیں گی۔

امریکہ قطر سے افغانستان پر نظر رکھے گا، پلان منظور

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا جاری ہے۔ غیر ملکی افواج نے بگرام ایئرپورٹ اور ایئربیس کا مکمل انتظام افغان فورسز کے حوالے کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں