تمام حکومتیں منظور شدہ ویکسینز کو تسلیم کریں، کوویکس کی اپیل

تمام حکومتیں منظور شدہ ویکسینز کو تسلیم کریں، کوویکس کی اپیل

جنیوا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین کی تقسیم کے لیے تشکیل دیے گئے عالمی اتحاد کوویکس نے تمام حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محفوظ قرار دی جانے والی ویکسینوں کو تسلیم کریں۔

چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

کوویکس کی جانب سے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویکس کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ کورونا ویکسین تک پوری دنیا کے افراد کو رسائی ہو جس کا مطلب ہے کہ ان کے سفر اور تجارت کرنے سمیت ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں سفر کی اجازت دی گئی ہے لیکن کوویکس کی تمام حکومتوں سے اپیل ہے کہ سفری پابندیاں لگاتے وقت وہ ایسے افراد کو بھی تسلیم کریں جنہوں نے مکمل ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسینز عالمی ادارہ صحت یا 11 ’اسٹرنجنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز (ایس آر اے) نے موثر اور محفوظ قرار دی ہیں۔

کورونا کی بیٹا قسم کیخلاف ویکسین کا ٹرائل شروع

کوویکس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا میں ویکسینز کی تقسیم میں مزید خلا پیدا ہوگا اور عدم مساوات بڑھے گی۔ کوویکس نے یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اس طرح ان ممالک کی معیشتوں پر برا اثر بھی پڑے گا جو پہلی ہی معاشی بحران کا شکار ہیں۔

فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے لوگوں کا ایسی ویکسینز پر سے اعتماد اٹھ جائے گا جنہیں محفوظ و مؤثر قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ویکسینز کی قبولیت متاثر ہوگی اور ممکنہ طور پر اربوں لوگوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں