انتظار ختم ہوا: ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

انتظار ختم ہوا: ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کاروں کے معروف برانڈ ہونڈا کی مقبول گاڑی سٹی کے نئے ماڈل کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔

آڈی کا پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنےکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ماہ مئی کے شروع میں اٹلس ہونڈا پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹیزر پوسٹ کیا گیا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ انتظار ختم ہوا۔

گاڑیوں کی مقبول ویب سائٹ کے مطابق ہونڈا کی سٹی کا نیا ماڈل 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس ماڈل کی بکنگ مئی سے جاری ہے۔

آٹو موبائل انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق فی الوقت یہ بتانا نا ممکن ہے کہ ہونڈا کی جانب سے 6 یا 7 جنریشن میں سے کون سا ماڈل پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا؟ اس کا صحیح علم 12 جولائی کو ہوسکے گا۔

مہران800 سی سی کی فروخت بند، ہنڈا نے قیمتیں بڑھا دیں

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا جب کہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔

1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جب کہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔

یہ ورژن سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔

لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر سڑکیں دھونے کی سزا

فی الحال قیمت کے متعلق حتمی طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن مارکیٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 33 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں