میں کسی کے کہنے پر نہیں جا رہا، وزیر اعلیٰ سندھ


اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کسی کے کہنے پر نہیں جا رہا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز جو ہوا افسوسناک تھا۔ جس دن بجٹ پیش کیا حزب اختلاف نے شور کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد حزب اختلاف سے رابطہ کیا گیا تھا اور حزب اختلاف کو بجٹ پر کوئی اعتراض نہیں تھا جس کے بعد بجٹ منظور ہو گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ کے 3 روز بہت اچھے رہے لیکن بجٹ کے چوتھے روز حزب اختلاف کو معلوم نہیں کیا ہوا۔ بجٹ میں حزب اختلاف نے ایک کٹ موشن نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ منظور ہونے کے بعد حزب اختلاف نے پھر مسائل کو جنم دیا اور ایوان کے عملے سے بھی حزب اختلاف اراکین نے غیر مناسب رویہ رکھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلی چلیے لیکن حزب اختلاف کے کیا ارادے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔ میں کسی کے کہنے پر نہیں جا رہا البتہ جب تک پارٹی قیادت اور اسمبلی اراکین چاہیں گے میں یہی ہوں۔

حریم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے چرچے سندھ اسمبلی میں نہیں میڈیا میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp