فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں


سائنسی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق فائزر اور موڈرنا ویکسین زندگی بھر کیلئے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ویکسین لگوانے کے چار ماہ بعد  قوت مدافعت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

اب فیس ماسک کورونا وائرس کی تشخیص کرے گا؟

تحقیق کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسینز لگوانے والے افراد کو بوسٹر لگوانے کی ضرورت بھی نہیں ہے تاہم بوڑھے اور ایسے افراد جن کی قوت مدافعت بہت کمزور ہے، انہیں کورونا کی بوسٹر ڈوز کی ضرورت پڑے گی۔

بھارت: کورونا متاثرہ بچے خطرناک مرض میں مبتلا

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک پروفیسر ماریون پیپر نے کہا ہے کہ سب کو وائرس کی بدلتی ہوئی نوعیت پر توجہ دینا ہو گی۔ کورونا کی تمام اقسام کے خلاف یہ ویکسین کافی موثر ثابت ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں