خیبرپختونخوا: ایم ٹی آئی اسپتالوں میں علاج کیلیے کورونا ویکسین لازمی قرار

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

خیبرپختونخوا کے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) اسپتالوں میں علاج کے لیے کورونا ویکسین کا  سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایم ٹی آئی اسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلہ میں راضع کیا گیا ہے کہ 18سال سے زائد عمر کے مریضوں کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر علاج نہیں کیا جائے گا۔ 18سال سے زائد عمر کے مریضوں کے پاس اگر نادرا  میسج ہوا  تو علاج کروایا جا سکے گا۔

مراسلے کے مطابق اگرعلاج کے لیے  ویکسین سرٹیفکیٹ  نہ ہو تو کورونا منفی رپورٹ دیکھانی ہو گی۔

مریض کے ساتھ آئے ہوئے  تیماردار کے لیے بھی ویکسین لازمی قراردے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 18سال سے کم عمر کے مریضون پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

گزشتہ ہفتے کے پی کے میں  کورونا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے۔

کے پی کے میں کورونا مریضوں کے مثبت کیسز 131 سامنے آئے جس سے محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے تجویز جاری کر دی گئی۔

اب تک کے پی کے میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار کیسز مثبت آئے جن میں ایک لاکھ 32 ہزار صحت یاب ہوئے اور 4 ہزار 3 سو 11 افراد کی اموات ہوئی۔ کے پی کے میں مزید کورونا کے 3 مریضوں کی اموات ہو کئی ہے۔

مثبت کیسیز میں اضافہ کی  وجہ سے خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں میں علاج ویکسین سرٹیفکیٹ کے مشر۔وط سے کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں