بی سی سی آئی کی ٹی20 ورلڈکپ یو اے ای منتقل ہونے کی تصدیق


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے وہ اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں کرا سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہو سکتا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ ہم نے آئی سی سی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفظان صحت کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز کی تاریخ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی بھی تاریخ حتمی نہیں ہے، اس حوالے سے جلد مشاورت کی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 یو اے ای میں کھیلا جائے گا

یاد رہے کہ چند روز قبل کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو یو اے ای میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو مرحلوں میں یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں شامل ہوں گی اور 12 میچز کھیلیں گی۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سوپر 12 کے روانڈ میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے جن کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔

اس مرحلے کے تمام میچز دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلیں جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں