پانی کی کمی،تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے: شہباز گل

پانی کی کمی، تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے: شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے ٹیکس چھپانے والوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

ویکسین کے نام پر کھلواڑ: ہزاروں افراد کو جعلی ویکسین اور نمک ملا پانی لگا دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ افضائی نہیں کی گئی بلکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں نے ٹیکس چوروں کی پشت پناہی کی۔

شہبازگل نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 1.3 فیصد ٹیکس فائلرز ہیں جب کہ کینیڈا کی 80 فیصد آبادی ٹیکس جمع کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں 58 فیصد آبادی ٹیکس فائلر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ بیوروکریسی کو عوامی خدمت یقینی بنانا ہوگی کیونکہ کمزور طبقے کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں لوڈ شیڈنگ، 25 بچے بیہوش

انہوں ںے واضح کیا کہ احتساب صرف نواز شریف اور حمزہ شہباز کا نہیں بلکہ ہرکرپٹ شخص کا ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ بجلی گھر لگا دیے لیکن وہ چلیں نہ چلیں ہمیں ان کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہو۔

نواز شریف اپنے کئے کی سزا پا رائے ہیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کرنا بھی پڑی تو کم سے کم ہوگی۔


متعلقہ خبریں