لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو وعدے کیے ان کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کشمیر کاز کو تاریخی نقصان پہنچایا اور وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدے کیے ان کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے دباؤ میں قومی اثاثوں کو گروی رکھا جا رہا ہے۔ ائرپورٹ اور موٹرویز گروی رکھنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے، مفتاح اسماعیل
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ بھارت اور جسم آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے اور آنے والے دور میں کشمیری مسلمان اقلیت میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر انتخابات لڑیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کو ایوانوں میں جگہ ملے۔