جرمنی: چاقو بردار شخص کے حملے میں 3 افراد ہلاک، 6 زخمی


جرمنی کے شہر ووتزبرگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے چاقو بردارشخص کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار کے ساتھ کوئی دوسرا شخص نہیں تھا، اس کی گرفتاری کے بعد علاقہ محفوظ ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں، اور حادثے کی کوئی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر مت کریں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع واردات کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

 


متعلقہ خبریں