افغانستان کے شہریوں کا سڑکوں پر مسلح مارچ

افغانستان کے شہریوں کا سڑکوں پر مسلح مارچ

کابل: افغانستان کے شہریوں نے سڑکوں پہ مارچ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی دفاعی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قیمت پر طالبان کو اپنے گاؤں یا قصبوں پہ قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغان طالبان کا افغانستان کے 155 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں کے سینکڑوں شہریوں نے اس عزم کا اظہار اسلحے کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے کیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

طالبان نے افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو سرحد کو باڑ لگا کر بند کر دیں گے، وزیراعظم

افغان شہریوں کی جانب سے سڑکوں پہ مارچ کی خبریں اس وقت سامنے آرہی ہیں کہ جب افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک کے درجنوں علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں