کشمیری رہنما کا مودی سرکار سے کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

لاکھوں کشمیری بھوک کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، غلام نبی آزاد

کشمیری رہنما غلام نبی آزاد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وادی چنار کا ریاستی درجہ بحال کرنے اور گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی جس میں جموں و کشمیر کی8 سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے تقریبا دو سالوں کے بعد مودی سرکار نے سرکار کے سیاسی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

کشمیری رہنماؤں کے بغیر اے پی سی بلانا مذاق ہے، مشعال ملک

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ جلد واپس ملے اور اسمبلی انتخابات فورا کرائے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل سے متعلق پرانے قوانین کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے ۔


متعلقہ خبریں