وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہوردھماکے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس حکام سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

بدھ کی صبح لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ 16 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں4 کی حالت تشویشناک اور6 کی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دھماکہ،2افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے آواز کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

عینی شاہد خاتون نے ہم نیوز کو بتایا کہ دھماکہ ایک موٹرسائیکل میں ہوا، جو ایک نامعلوم شخص کھڑی کر کے گیا تھا۔


متعلقہ خبریں