بابراعظم کی وکٹ لینے کی خواہش ہے، محمد وسیم


اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر محمد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی وکٹ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں نوجوان گیند باز کا کہنا تھا کہ  بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ہے، دو مرتبہ انہیں آؤٹ کرنے کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا، بابر اعظم میری ڈریم وکٹ ہے، میں ان کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران بولنگ کوچ وقار یونس سے بہت کچھ سیکھا۔ بولنگ کوچ نے مجھے بتایا کہ خود پر اعتماد رکھنا اور پریشان نہیں ہونا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں نروس تھا، تسلسل کے ساتھ پرفارم نہیں کر سکا تھا لیکن ابو ظبی میں بہت اچھا جا رہا ہے، میچز بہت

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں پلان کے ساتھ بولنگ کی کوشش کرتا ہوں۔

اپنے آئیڈیل آل راونڈر سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بین اسٹوکس کو فالو کرتا ہوں اور ان جیسا آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں