قومی اسمبلی: بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے ہیں، فرخ حبیب

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب گرفتار، پی ٹی آئی کا دعویٰ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی اکرم چیمہ بوتل لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بوتل ماری جو حکومتی رکن کو لگی اور وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ماری جانے والی بوتل رکن اسمبلی اکرم چیمہ کی آنکھ میں لگی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں ںے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی زخمی رکن اسمبلی کی ویڈیو اور اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی

ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں شہباز شریف کی تقریر کے نام پر حملوں پر اتر آئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ایوان میں سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی ہے اور گالیاں بھی دی گئی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز بھی حکومتی رکن ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بھی کتاب لگی تھی جس سے وہ زخمی ہو گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں