ویکسینیشن نہ کرانیوالوں پر تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے پہ پابندی

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں یکم اگست 2021 بروز اتوار سے ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ بات سعودی عرب کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتائی ہے۔

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی فون سمیں بلاک کرنیکا حتمی فیصلہ

ہم نیوز نے خلیجی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اتوار کو ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یکم اگست سے ضروری ہوگا کہ مالز میں آنے والوں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک یا دو خوراک لے چکے ہوں اور یا کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہوں۔ اس کی باقاعدہ تصدیق توکلنا ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔

سعودی عرب کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے وہ لوگ مستثنیٰ ہوں گے جنہیں عمر یا صحت مسائل کی وجہ سے کورونا ویکسین لینے کے پابند نہیں ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایسی چار سرگرمیاں جن کی وجہ سے تجارتی مراکز کے اندر یا باہر بھیڑ ہوتی ہے وہ اب بھی ممنوعہ ہیں۔

ویکسینیشن کے بنا: موبائل فون نہیں، شاپنگ نہیں اور ہوٹلنگ بھی نہیں

ان سرگرمیوں میں سوشل میڈیا کی شخصیات اور اشتہاری مہم، دکانوں اور بازاروں کے افتتاح کی تقاریب، ایسے تجارتی مسابقے جن میں صارفین کی شرکت ضروری ہو اور مصنوعات یا خدمات کے افتتاح کی تقاریب شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں