بھارت میں رہائشی عمارت منہدم، 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک


بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت دوسری عمارت پر جا گری، جس سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ ممبئی کے ایک شمالی علاقے میں آدھی رات کے قریب پیش آیا، حکام نے ملبے تلے مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شہر ممبئی میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن جگہ کم ہونے اور بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکل پیش آرہی ہے۔

تاہم زمین بوس ہونے والی عمارت میں ریسکیو کا کام کرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد ریسکیو ٹیموں کی مدد کر رہی ہے۔

بھارت میں مون سون کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوچکا ہے، جس سے آمدو رفت میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ جبکہ مقامی ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

دو دن قبل بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے، جہاں سینیٹائزرز تیار کے جا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں