فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

میٹرک نتائج

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ  امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امتحانات دس جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے،بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے جب کہ نویں اور گیارہویں کے بعد میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارہویں اور دسویں کے نتائج پہلے جاری کریں گے، ان نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔

قیصر عالم نے بتایا کہ ملک بھر میں میٹرک کے 767  اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں، پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل اٹینڈنس لگے گی۔

طلبہ کو امتحانات میں اضافی 20 نمبرز دینے کا ڈرافٹ تیار

ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے کے دوران فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری ، غیر حاضری کا پتہ چل جائے گا،والدین کو بھی بچوں کی حاضری سے متعلق الرٹ بھیج دیا جائے گا۔ ڈیجیٹلی امتحانات کی انسپکشن بھی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے،آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے بتایا کہ امتحانات ای مارکنگ کے زریعے چیک ہوں گے، اس طریقہ کار سے معروضیت آجائے گی۔ جو سوال کیا ہے اسی کے مطابق جواب چیک ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ میں ون ونڈو سسٹم کے تحت 5 منٹس میں سروس فراہم کررہے ہیں، بورڈ کی تمام سروسز آن لائن فراہم کردی گئی ہیں، اب گھر بیٹھے آن لائن پیمنٹ کرکے سروس حاصل کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں