20ڈالر کا سکہ 94 کروڑ روپے میں نیلام


نیویارک میں سوتبی نیلامی میں 1933 کے آخری “ڈبل ایگل” سونے کے سکے کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، جسے ریکارڈ 19.51ملین ڈالرز میں خرید لیا گیا ہے۔

سونے کا سکہ امریکا کے 32 ویں صدرفرینکلن ڈی روز ویلٹ کے ذریعہ امریکا کو سونے کے معیار سے نکالنے کے بعد کبھی جاری نہیں کیا گیا۔

اسی دور میں بہت سے سکوں کو تباہ کردیا تھا اور اسے رکھنا غیر قانونی قرار دیاگیا تھا۔ یہ سکہ طویل عرصے تک سکے جمع کرنے کے شوقین مصری بادشاہ فاروق اول کے پاس رہا۔

 

 

بعد میں اسے نیویارک سٹی میں خفیہ سروس کے اسٹنگ آپریشن میں اپنے قبضے میں لیاگیا تھا۔ شاہ فاروق اول نایاب سکے جمع کرنے کے سب سے شوقین افراد میں سے ایک تھے۔

ڈبل ایگل سکے کی ایک طرف سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر ہے اور دوسری طرف امریکی عقاب کا نشان بنا ہوا ہے۔ سکے کی ریکارڈ بولی لگانے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ دوسری بار ہے کہ سب سے قیمتی سکے کے طور پر”ڈبل ایگل” سکے نے عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے پہلے 2002 میں نیویارک میں ہی یہ سکہ 7.5 ملین ڈالرز میں نیلام ہوا تھا۔

نیویارک نیلامی میں سکے کے ساتھ قدیم 24 سینٹ بھی 4.9 ملین ڈالرز میں نیلام ہوا۔

 


متعلقہ خبریں