خاتون کا 10 بچے جنم دینے کا دعویٰ

خاتون کے 10 بچوں کی پیدائش ڈرامہ نکلا

جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔

اگر ڈاکٹروں اس کی تصدیق کردی تو دنیا میں اب تک کی سب سے بڑی عمر میں دس بچوں کو جنم دینے کا یہ نیا ریکارڈ قائم ہوجائے گا۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیام تامارا سیٹھول نامی خاتون، جو پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں، نے پیر کے روز پریٹوریہ کے ایک اسپتال ڈیلیوری آپریشن کے ذریعہ سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔

خاتون کے شوہر ٹیبوگو سیوتسی نے  دس بچوں کی پیدائش پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘خوش’ اور ‘جذباتی’ ہیں۔

سیتھول نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ قدرتی طریقے سے حاملہ ہوئی تھی تاہم اس طرح کے کیسز فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کرانے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مالی: خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش

اس طریقہ علاج کے دوران عورت کے ورم میں فیرٹائل ایمبریوز ڈالے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلد حاملہ ہو جاتی ہے۔

اس سے قبل مالی کی حلیمہ نامی خاتوں نے مراکش کے ایک اسپتال میں نو بچوں کو جنم دیا تھا ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بھی زرخیزی علاج سے نو بچوں کو جنم دیا تھا۔

دی میل آن لائن کے مطابق آزادانہ طور پر 10 بچوں کی پیدائش کی تصدیق  نہیں کی جاسکی کیوںکہ جس اسپتال میں یہ پیدائش ہوئی ہے اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ایک ارورتا ڈاکٹر جس نے پہلے اس کیس پر تبصرہ کیا تھا اس سے تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم اس نے اس حوالے سے مؤقف نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں