کروڑوں کی لاٹری جیتنے والے نوجوان کی اچانک موت

کروڑوں کی لاٹری جیتنے والے نوجوان کی اچانک موت

برطانیہ کے اب تک کے سب سے کم عمر قومی لاٹری جیتنے والے نوجوان کی صرف 23 سال کی عمر میں اچانک موت ہوئی ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق کاؤنٹی ڈاون  کے علاقے بالیمارٹن کے رہائشی کالم فٹز پیٹرک نے صرف 16 سال کی عمر میں 390،000 پاؤنڈز (8 کروڑ 58 لاکھ سے زائڈ) کا انعام جیتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کالم فٹز پیٹرک  نے اکتوبر 2014 میں اس وقت انعام جیتا تھا جب وہ اپنے والدین کے گروسری اسٹور میں کام کرتا تھا اور اپنے اے لیول کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

‘حیرت انگیز ، ذہین نوجوان’ نے اپنی جیت کے باوجود السٹر یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں: کورونا : بھارتی ڈاکٹرز خودکشیاں کرنے لگے

45 سالہ والد کولن اور 46 سالہ والدہ شیلا  کے اکلوتے بیٹے فٹز پیٹرک جب 17 سال کے ہوئے تو انہوں نے اپنی رقم سے ایک نئی کار خریدنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مقامی ٹیم بالمارتین جی اے سی کی طرف سے کھیلنے والے  یہ نوجوان مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرستار تھے اور انہوں نے اپنی جیت کے بعد کہا تھا کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم  کی مرمت کے لیے جیتی ہوئی لاٹری سے کچھ رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں انالونگ کے ہاربر ان بار میں کام کیا تھا، جس کے مالکان نے کہا ہے کہ وہ ‘ہماری ٹیم کا ایک طویل عرصے سے کام کرنے والا اور قابل قدر ممبر تھا جو کسی کے لیے کچھ بھی کرنے پر آمادہ تھا، جن کی اچانک موت سے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے اور وہ ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہوگئے ہیں’

فٹز پیٹرک کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے بیلفاسٹ میں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے سے بچاؤ کے لیے عوامی مہم کے لیے چندہ مانگنا شروع کردیا ہے۔ تاہم  فٹز پیٹرک  کے اہل خانہ ان کی موت کی وجہ اب تک نہیں بتائی ہے۔

فٹز پیٹرک کی آخری رسومات سینٹ کولمین چرچ  ماسفورتھ میں ادا کی گئیں جہاں سوگواروں نے  ان کی موت کو ‘مکمل طور پر تباہ کن’ قرار دے دیا۔


متعلقہ خبریں