اٹلی: دکھائی نہ دینے والا فن پارہ تقریباً 28 لاکھ روپے میں فروخت


اٹلی میں ایک فنکار نے اپنا دکھائی نہ دینے والا فن پارہ تقریباً 28 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ اطالوی آرٹسٹ سیلوا ٹور گاراؤ نے ایک ایسے مجسمے کی نیلامی کی جس کا حقیقی دنیا میں موجود ہی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق خریدار مصدقہ سرٹیفکیٹ اور ایک ہدایت نامے کے ساتھ گھر لوٹ گیا جس میں آرٹسٹ نے انہیں اپنے گھر میں مجسمے کو رکھنے کے لیے تقریباً پانچ مربع فٹ جگہ خالی رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔

خریدار کو ہدایات دیں گئیں کہ جب آپ مجسمے کینمائشکا فیصلہ کریں گے تو ایک مخصوص اور درست لمحے میں خیالات کی ایک خاص مقدار اور کثافت محسوس کریں جس سے ان کے عنوان کے عین مطابق ایک مجسمہ جنم لے گا۔

اٹلی میں صرف ڈیڑھ سو روپے میں پورا گھر

رپورٹ کے مطابق نظر نہ آنے والا ’لو سونو‘ گاراؤ کا واحد اور پہلا غیر معمولی فن پارہ نہیں۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں انہوں نے میلان کے ایک چوراہے کی پتھریلی سٹرک پر نشان لگا کر نظر نہ آنے والا بدھ کے مجسمے کی نمائش کی تھی۔


متعلقہ خبریں